24newspk
مصباح الحق ویسٹ انڈیز سے پاکستان واپس کیوں نہیں آسکے ؟جانئیے

جمیکا(24 نیوز پی کے) پاکستان دورہ ویسٹ انڈیز پورا کرکے واپس پاکستان کے لئے روانہ ہونا ہے ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے اور ویسٹ انڈیز میں ہی قرنطینہ کریں گے ،10 روز قرنطینہ کے بعد ان کے ٹیسٹ ہونگے جس کے بعد ان کی پاکستان روانگی کافیصلہ ہوگا۔پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز گزشتہ روز ختم ہوا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دیگر تمام کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے ،مصباح الحق کو کورونا کی علامات ظاہر نہ ہوئی ہیں ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ، پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کو 109 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کیں انہوں نے پہلی اننگز میں 4 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں ،شاہین شاہ آفریدی کو بہترین باؤلنگ کروانے پر میچ کا بہترین کھلاڑٰی قرار دیا گیاور سیریز کے بہترین کھلاڑٰ ی کا ایوراڈ بھی دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں میں باؤلرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی ۔پہلا ٹیسٹ میچ میں بھی بہت سنسنی خیز مقابلہ ہوا پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کو دیے گئے 168 رنز کے حدف کو ڈفینڈ کرنے کی پاکستان کے باؤلرز نے بھرپور کوشش کی اور ویسٹ انڈیز کے 9 کھلاڑی آؤٹ کر یے تھے لیکن وہ میچ ویسٹ انڈیز جیت گیا تھا۔