top of page
  • Writer's picture24newspk

مصباح اور دوسرے کھلاڑیوں کو دیگر نوکریاں چھوڑنی ہوں گی:چیئرمین پی سی بی احسان مانی


اسلام آباد (کرکٹ نیوز پی کے-این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور دیگر کھلاڑیوں کو صاف الفاط میں کہ دیا کہ دوسری نوکری چھوڑنی پڑیں گی ۔


میڈیا سے گفتگو میں ثیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیمں دس سال بعد واپس آرہی ہیں لیکن اس پر کوئی تعریف نہیں کر رہا۔اس دور میں ہم نے کسی ٹیم یا کھلاڑی کو پاکستان آنے کے لئے ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ویسٹ انڈیز کو پاکستان کا ورہ کرنے کے لئے ان کو پیسے دیے گئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ تین کھلاڑیوں جن میں ہیڈ کوچ مصباح الحق ،ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر کہا کہ انہوں بغیر اجازت ملاقات کی تھی اور یہ ڈسپلن کا معاملہ ہے جسے ضرور دیکھا جائے گا۔

50 views0 comments
bottom of page