top of page
  • Writer's picture24newspk

معروف سابق کرکٹر 49سال کی عمر میں انتقال کر گئے


ہرارے(24 نیوز پی کے)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آلراؤنڈر ہیتھ اسٹریک 49 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر ہیتھ اسٹریک کینسر کے مرض میں مبتلاتھے ہیتھ اسٹریک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔سا بق کرکٹر کی موت کی تصدیق اہلیہ نے کی، انہوں نے کہا کہ ہیتھ اسٹریک کی خواہش پر انہوں نے زندگی کے آخری ایام گھر پر گزارے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ ہیتھ اسٹریک نےزمبابوے کے لئے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز میں کھیلے۔آلراؤنڈر ہیتھ اسٹریک نے ٹیسٹ فارمیٹ میں 1990 اور ون ڈے میں 2943 رنز بنائے تھے۔ٹیسٹ کرکٹ میں ہیتھ اسٹریک نے 216 وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین بولنگ 6/73 ہے۔انہوں نے سات دفعہ ایک میچ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ون ڈے کرکٹ میں 239 وکٹیں حاصل کیں۔ان کی بہترین بولنگ 5/32 ہے۔

58 views0 comments
bottom of page