top of page
  • Writer's picture24newspk

معروف کرکٹر کار حادثے میں شدیدزخمی ہو کر کوما میں چلے گئے


کابل(کرکٹ نیوز پی کے) کرکٹ جنوبی ایشیا میں بے حد مقبول ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ کھیلتے بھی ور شوق سے دیکھتے بھی ہیں ۔پاکستان بھارت ،بنگلادیش،سری لنکا اور افغانستان میں کرکٹ کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اپنے کرکٹرز کو بہت پسند کرتے ہیں ۔


افغانستان کرکٹ ٹیم کے 29 سالہ معروف کھلاڑی نجیب تراکئی افغانستان کے شہر جلال آباد میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے۔ان کو ہسپتال لے جایا گیا اور وہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے کوما میں چلے گئے ہیں ان کو سر پر زیادہ چوٹیں لگیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق میڈیا منیجر محمد ابراہیم مہمند نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 29 سالہ کرکٹڑ نجیب تراکئی پچھلے 22 گھنٹوں سےکوما میں ہیں ۔ان کو سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں ۔سوشل میڈیا پر تصویر شیئر ہونے بعد ان کے مداحوں نے ان کو علاج کے لئے بیرون ملک بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ نجیب ترکئی نے افغانستان کے لئے 12 ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ کھیلا ہے۔انہوں نے 16 مارچ 2014 میں بنگلادیش کے خلاف پہلا ٹی 20 میچ کھیلا تھا آخری دفعہ انہوں نے 15 ستمبر 2019 کو بنگلادیش کے ہی خلاف کھیلا تھا۔نجیب تراکئی نے 12 ٹی 20 میچوں میں 258 رنز بنائے اس میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے۔

280 views0 comments
bottom of page