top of page
  • Writer's picture24newspk

معروف کھلاڑی نے پی ایس ایل 8 میں شرکت سے انکار کر دیا


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز اگلے مہینے سے ہو رہا ہے اور اس سیزن میں انٹرنیشنل کرکٹ کے بہت بڑے نام پی ایس ایل کھیلنے پاکستان آرہے ہیں ،لیکن انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے بہت کھلاڑیوں نے اب پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔ انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید اور جارح مزاج بلے باز ہیری بروک پاکستان سپر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔


نجی ٹی وی کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عادل رشید اور انگلش بلے باز ہیری بروک رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا حصہ نہیں ہونگے۔عادل رشید نے ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنی تھی ۔ہیری بروک نے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنی تھی۔دونوں کھلاڑی اپنی قومی ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہو گئے ،ان کے علاوہ 16 انٹرنیشنل کھلاڑی بھی اپنی انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے پی ایس ایل میں ٹیموں کو جزوی طور پر دستیاب ہونگے۔ ٹیمیں ری پلیسمنٹ ڈرافٹ میں ان پلیئرز کا متبادل چنیں گی۔

45 views0 comments
bottom of page