top of page
  • Writer's picture24newspk

ملتان سلطانز کو پہلی شکست کے بعد ایک اور جھٹکا ، اہم کھلاڑی انجرڈ


ملتان(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ 8 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ایک رنز سے شکست دی تھی ۔پی ایس ایل کے پہلے میچ کے بعد ہی ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا، ملتان سلطانز کے فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی گیند لگنے کی وجہ سے انجرڈ ہو گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف پہلے میچ کے دوران لاہور قلندرز کے بلے باز سکندر رضا تیز شاٹ شاہنواز دھانی کے ہاتھ پر لگی جس سے ان کی انگلی فریکچر ہو گئی۔ابھی تک واضح نہیں ہوا ہے کہ شاہنواز دھانی پی ایس ایل کے باقی میچ کھیل پائیں گے یا نہیں ۔ملتان سلطانز کا دوسرا میچ 15 فبروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ہوگا۔

110 views0 comments
bottom of page