top of page
  • Writer's picture24newspk

‏ملتان سلطانز کو پی ایس ایل کا نیا چمپئین بننے پر بہت مبارک۔۔ وفاقی وزیر اطلاعات

Updated: Jul 10, 2021


اسلام آباد(24 نیوز پی کے) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا فائنل جیتنے پر ملتان سلطان کو مبارکباد دی اور ملتان سلطان کے کپتان محمدرضوان اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پاکستانی ہیروز قرار دیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملتان سلطان کو نیا چمپئن بننے پر مبارکباد ،رضوان ،بابر اعظم اور پاکستانی ہیروزکے ساتھ ان تمام غیر ملکی ہیروز کا بھی شکریہ جنہوں نے کرکٹ کا یہ شاندار میلہ سجایا۔اب اگلا میلہ سجنے کو ہے اور یہاں میں یہ بھی بتاتا چلوں کہ ہم نے انگلینڈ پاکستان سیریز دکھانے کا مسئلہ حل کر لیا ہے۔


آپ کو واضح کر دیں کہ پی ایس ایل 6 میں ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطان پہلی دفعہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلی ہے جبکہ پشاور زلمی چار دفعہ پی ایس ایل کا فائنل کھیل چکی ہے اور ایک دفعہ چمپئن بھی رہ چکی ہے۔


13 views0 comments
bottom of page