24newspk
ملتان سلطانز کی خطرناک بولنگ کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز ڈھیر

ملتان (24 نیوز پی کے ) پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ملتان سلطانز کی خطرناک بولنگ کے آگے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز ڈھیر ہو گئے اور پوری ٹیم 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ملتان سلطانز کی طرف سے نوجوان فاسٹ باؤلر احسان اللہ نے 4اوورز میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے جیسن رائے 27 اور محمد حسنین 22 رنز بناسکے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پانچ بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکے۔
ملتان سلطانز نے 111 کا حدف 13.3 اوورز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر پورا کر لیا۔ملتان سلطانز کی طرف سے رائلی راسو نے 78 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور کپتان محمد رضوان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں پہلی جیت کی خوشی ہے ، کامیابی کا کریڈٹ باولرز کو جاتا ہے جنہوں نے پلان کے مطابق باولنگ کی اور جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ہماری باولنگ لائن تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل نہیں لیکن یہ لڑکے اپنا نا م بنائیں گے ۔ دھانی ہمارا اہم باؤلر ہے اس کی کمی محسوس ہو گی۔محمد رضوان نے کہا کہ ہم ہمیشہ کنڈیشنز کو جانچ کر اپنا پلان مرتب کرتے ہیں ، ریلی روسو نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ فنش کیا۔