24newspk
ملتان سلطانز کےایک اور غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ کے بقایا میچز کروانے کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں ۔غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسہ بھی جاری ہے۔پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کے اوپنر بلے باز جیمز وینس جن کا تعلق انگلینڈ سے ہے ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے بقایا میچز کے انعقاد سے پہلے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ملتان سلطان کے اوپنر بلے باز انگلش کھلاڑی جیمز وینس کا پاکستان آنے سے پہلے ہی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے انہوں نے اپنے آپ کو 10 دن کے لئے قرنطینہ کر دیا ہے اور وہ پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔
ملتان سلطان نے جیمز وینس کی جگہ جو ڈینلی کوٹیم میں شامل کیا جائے گا۔جیمز وینس کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حیرت ہوئی پھر دوبارہ ٹیسٹ کروایا مگر پھر بھی نتیجہ وہی آیا۔بنگلادیش ٹیم کے ٹی 20 کے کپتان محموداللہ جو پی ایس ایل میں ملتان سلطان کا حصہ ہیں ان کا بھی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقایا میچز سے باہر ہونا پڑا ۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں نہ کھیلنے پر افسوس ہے ،انہوں نے اپنے آپ کو کمرے میں قرنطینہ کر دیا ہے ۔
ملتان سلطان پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہیں ۔پی ایس ایل کے بقایا میچز کا آغاز 14 نومبر سے ہوگا تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔