24newspk
ملتان سلطانز کے میچ ونر شان مسعود کی ایک اور سپریم اننگز!کیا شان مسعود سلیکٹرز کو متاثر کر سکیں گے؟
Updated: Jan 30, 2022

کراچی (24 نیوزپی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں کانٹے دار مقابلے ہو رہے ہیں ،آج کے میچ میں شان مسعود کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت ا ملطان سلطان نے لاہور قلندرز کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے پی ایس ایل سیون کے تیسرے میچ میں ملطان سلطان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے،لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان نے 35 گیندوں 76 رنز بنائے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ان کے علاوہ کامران غلام نے 31 گیندوں پر 43 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔ باقی کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 24، راشد خان 17،ڈیوڈ ویسے 13 اور بین ڈنک نے 9 رنز بنائے۔
نوجوان بلے باز طہا خراب شاٹ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم ان پر غصہ ہو گئے، ویڈیووائرل
ملطان سلطان کی طرف سے 2 اوورز میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی ان کے علاوہ احسان اللہ،طاہر اور ولے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملطان سلطان نے 206 رنز کا حدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،ملطان سلطان کی طرف سے شان مسعود اور محمد رضوان نے 150 رنز کی شراکت قائم کی ۔شان مسعود نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا،ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 42 گیندوں پر 69 رنز بنائے ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ شان مسعود کی بہترین اننگز کی وجہ سے ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پاکستان کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی شان مسعود کے بارے میں کہا کہ مجھے بہت متاثر کیا ہے اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کا حصہ بنانے پر غور کرنا چاہیے۔