top of page
  • Writer's picture24newspk

ملتان سلطان کے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کے جشن کے پیچھے کیا راز ہے؟ ینگ فاسٹ باؤلر نے خود ہی بتا دیا


کراچی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن 6 میں ملطان سلطان کی نمائندگی کرنے والے سندھ لاڑکانہ سے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ایمرجنگ کھلاڑی شاہنواز دھانی جنہوں نے پاکستان سپر لیگ میں آتے ہی اپنی تیز رفتار باؤلنگ اور شاندار پرفارمنس سے سب کا دل جیت لیا۔شاہنواز دھانی نے جب انڈر 19 کے ٹرائل دیے تھے تو اس کے پاس اسپورٹس شوز خریدنے کے بھی پیسے نہیں تھے ان کو ایک دوست نے ان کو شوز لے کر دیے تھے۔


شاہنواز دھانی نے میچ کے دوران اننگز بریک میں رمیز راجہ سے بات کرتے ہوئے وکٹ لینے بعد ایک منفرد جشن منانے کے پیشے کیا راز ہے خود ہی بتا دیا۔شاہنواز دھانی نے رمیز راجہ کو بتایا کہ ان اس جشن منانے کے اسٹائل کے پیچھے ویسٹ انڈیز کے آلراؤنڈر کارلوس بیتھ ویٹ کا بڑا ہاتھ ہے۔شاہنواز دھانی نے بتایا کہ جب وہ پہلا میچ کھیل رہے تھے تو کارلوس بریتھ ویٹ نے ان کو کہا تھا کہ جب آپ پی ایس ایل میں پہلی وکٹ لیں گے تو ہم آپ سے تھوڑا مزاق کریں گے جس سے آپ کا اعتماد بڑھے گا اور آپ مزید پر اعتماد ہونگے۔


رمیز راجہ نے مزاق کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے اسٹائل کا مقصد یہ تو نہیں ہے کہ آپ سلیکٹرز کو کہہ رہے ہوں کہ آپ کو فون کال کریں میں پاکستان کیلئے کھیلنے کیلئے تیار ہوں جس کے جواب میں شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ جی ایسا ہی ہے سب ہی میرے منفرد جشن سٹائل کی طرف سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں ۔سوشل میڈیا پر بھی دھانی کے وکٹ لینے پر جشن سٹائل کے چرچے ہیں، یہاں تک کہ پی ایس ایل کے آفیشل اکائونٹ پر بھی دھانی کی منفرد کیپشن کے ساتھ وکٹ لینے کی مختصر ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔



25 views0 comments
bottom of page