top of page
  • 24newspk

ملتان ٹیسٹ , سعود شکیل کے کیچ آؤٹ پر سوالات اٹھ گئے


24 نیوز پی کے: پاکستان کے نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو تھرڈ ایمپائر کی جانب سے کیچ آؤٹ دیئے جانے پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھ گئے ہیں ، شائقین کرکٹ سعود شکیل کو ناٹ آؤٹ قرار دے رہے ہیں ۔

ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستانی بیٹر سعود شکیل کو تھرڈ امپائر کی جانب سے آؤٹ قرار دیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھ گئے۔ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے سے پہلے آخری اوور میں سعود شکیل 94 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ مارک ووڈ کی ایک گیند سعود شکیل کے بیٹ کو چھوتی ہوئی وکٹوں کے پیچھے گئی جسے اولی پوپ نے ڈائیو لگاتے ہوئے کیچ کر لیا۔ انگلش بولر، وکٹ کیپر اور دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے کیچ آؤٹ کی اپیل کی گئی تاہم امپائر علیم ڈار نے فیصلہ تھرڈ امپائر پر چھوڑ دیا۔


سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تھرٹ ایمپائر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے بھی معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے شائقین کرکٹ سے سوال پوچھا کہ کیا یہ کلین آؤٹ تھا ؟


ملتان ٹیسٹ میں سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیے جانے پر سوالات اٹھ گئے،کامران اکمل نے تھرڈ امپائر کے فیصلے کو حیران کن قرار دیدیا۔

آ پ کو بتاتے چلیں کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 26 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 برتری حاصل کر لی ہے۔

23 views0 comments
bottom of page