• 24News pk

ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ، اب تک کتنے افراد کو ویکسین لگائی گئی؟ تفص


کراچی(24 نیوز پی کے)پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن لگنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی موجودگی میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن لگائی گئی،پہلے مرحلے میں پورے ملک میں موجود ہیلتھ ورکرز جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کورونا کے مریضوں کا علاج کر رہے ہیں ۔


پورے ملک میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔سب سے پہلے بات کر تے ہیں پنجاب کی جہاں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے۔میو جناح اور سروسز ہسپتال میں ویکسی نیشن جاری ہے اس کے بعد شہر کے مزید تین بڑے ہسپتالوں میں ویکسی نیشن لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔چلڈرن ہسپتان ،لاہور جنرل ہسپتال ،اور پنجاب انٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پروفیسر مسعود صادق ڈین چلڈرن ہسپتال نے ویکسین لگواکر ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔چملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں تیسرے روز دو ہزار 645 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، صوبے میں مجموعی طور پر اب تک سات ہزار 349 ورکرز کو ویکسین لگی۔نشتر ہسپتال ملتان میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہو گیاہےاورپہلےمرحلےمیں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ڈاکٹر اختر ملک کا کہناتھاکہ نشتر ہسپتال کو کورونا ویکسین کی تین ہزار 905 خوراکیں موصول ہوئی ہیں جبکہ پہلےمرحلےمیں چار ہزار 70 ہیلتھ ورکرز کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے


محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں 619، جناح ہسپتال میں 233، ڈاؤ ہسپتال میں 190، قطر ہسپتال میں 158،چلڈرن ہسپتال میں 72، لیاقت آباد ہسپتال میں 72، نیو کراچی ہسپتال میں 97، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 262 ، ضلع ملیر میں 458، جامشورو 115، شہید بینظیر آباد میں 415 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگیں۔


20 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved