• 24News pk

منہ بند کرکے کرکٹ کھیلو۔۔ حنا پرویز بٹ محمد حفیظ سے الجھ پڑیں


ویب ڈیسک ( 24 نیوزپی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم ے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے وزیر اعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کے ووٹ لینے پر مبارکباد دی تو یہ بات مسلم لیگ ن کی پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ کو اچھی نہیں لگی اور انہوں نے ان کے ٹوئیٹ کا جواب میں محمد حفیظ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’’کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی اور اب ایک ووٹ چور کو سپورٹ کر رہے ہو، بہتر ہے منہ بند کر کے کرکٹ کھیلیں اور سیاست پر تبصرہ مت کریں‘‘۔

حنا بٹ نے یہ ردعمل محمد حفیظ کی جانب سے عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کی کامیابی پر کیا تھا، محمد حفیظ نے ٹویٹ پر لکھا کہ’ ماسٹر سٹروک، ووٹ آف کانفیڈنس، عمران خان پی ٹی آئی‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 2019ء میں لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بیرون ملک علاج کیلئے جانے کی اجازت ملنے کے بعد محمد حفیظ نے ٹویٹ کیا تھا کہ ’نواز شریف کا بیرون ملک علاج کے لیے جانا اس بات کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں علاج معالجے کی مناسب اور کافی سہولیات میسر نہیں، اس کا مطلب تو یہ ہوا کہ ہم 20 کروڑ پاکستانی ملک میں محفوظ نہیں ہیں‘۔ اس ٹوئیٹ پر کسی نے ان پر تنقید نہیں کی تھی

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ 6 کورونا کے کیسز سامنے آنے پر ملتوی کیا گیا ہے۔پی ایس ایل کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سمیت 7 سے زائد کھلاڑیوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔اب پی ایس ایل کے بقایا میچز اسی سال کے آخر میں متوقع ہیں ۔



29 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved