24newspk
مہندرا سنگھ دھونی کو بھارتی ٹیم میں اہم ذمہ داری مل گئی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)ورلڈ ٹی 20 کا آغاز رواں سال یو اے ای میں کھیلا جائے گا،بھارتی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے،سابق کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم مہندرا سنگھ دھونی کا بھارتی کرکٹ ٹیم کو مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی رواں سال کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران مینٹور کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔مہندر سنگھ کی بھارتی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ ان کی یہ پہلی ذمہ داری ہے۔مہندر سنگھ دھونی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 2007 کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اس کے بعد بھارت نے دھونی کی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 جیتا۔دھونی بھارت کی کرکٹ کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتان تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ ٹی 20 رواں سال یو اے ی میں کھیلا جا رہا ہے اور بھارت کا پہلا میچ پاکستان کے ساتھ ہو گا۔ورلڈ ٹی 20 پہلے بھات میں کھیلا جانا تھا کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ ساے ایونٹ کو یو اے ای میں شفٹ کرنا پڑا ۔