top of page
  • Writer's picture24newspk

مہندرسنگھ دھونی نے حارث رؤف کوتحفہ بھیج دیا


لاہور(24نیوز پی کے) ]پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرسنگھ دھونی نے تحفہ بھیج دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوویٹ کرتے ہوئے مہندر سنگھ دھونی کی شرٹ شیئر کی وہ شرٹ انڈین پریمیر لیگ کی فرنچائز چنائی سپر کنگ کی ہے وہ اس ٹیم کے کپتان بھی ہیں ۔

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے سابق بھارتی کپتان مہندرسنگھ دھونی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لیجنڈ کپتان دھونی کی جانب سے ان کی شرٹ کا خوبصورت تحفہ ملنا میرے لئے اعزاز ہے۔ سابق بھارتی کپتان اپنے اچھے اخلاق اوررویے سے اب بھی لوگوں کے دل جیت رہے ہیں۔

حارث رؤف نے پاکستان کےلئے ابھی تک 8 ون ڈے میچ کھیلے اور 8 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی 20 میں انہوں نے 34 میچ کھیلے اور 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

301 views0 comments
bottom of page