• 24newspk

میتھیو ہیڈن کی کرکٹ آسٹریلیا پر کڑ ی تنقید،کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کی کیوں اجازت دی؟


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان آئی ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے نامور کھلاڑی پاکستان کے دورہ پر نہیں آئے لیکن وہ آئی پی ایل کھیلنے بھارت جا رہے ہیں جس میں ڈیوڈ وارنر،مچل اسٹارک اور دیگر بڑے نام شامل ہیں جو انڈین پریمیر لیگ کھیلیں گے۔

سابق اوپنر آسٹریلین کرکٹ ٹیم اور سابق ہیڈ کوچ قومی ٹیم میتھیو ہیڈن نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو آڑت ہوتھوں لیا اور آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلین کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ محسوس کرتا ہوں کہ کرکٹ آسٹریلیا کو کھلاڑیوں کی طرف سے قبول کیا جا رہا ہے اور اس نے آسٹریلوی کرکٹ کے لیے مسائل پیدا کر دیے ہیں۔ جب آپ آسٹریلیا کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں تو آپ کو انتخاب کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

میں نے آئی پی ایل میں کھیلا لیکن قومی ذمہ داری میرے لیے سب سے اہم تھی اس لیے میں نے کبھی بھی لیگ کے لیے انٹرنیشنل میچز نہیں چھوڑے۔


61 views0 comments