top of page
  • Writer's picture24newspk

“میرا بلا ٹھیک نہیں تھا، حسنین کے ساتھ بلا تبدیل کیا” مجھے یقین تھا کہ میں چھکے لگا سکتا ہوں، نسیم


24 نیوز پی کے: ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف پاکستان کو آخری اوور میں یادگار جیت دلوانے والے نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ابھی تو سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں ایک بولر ہوں۔


پوسٹ میچ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں۔نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کی اور کامیاب ہوگیا، یقین تھا کہ کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں۔پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ان کے لیے یہ میچ یادگار رہے گا۔خیال رہے کہ جب قومی ٹیم کو آخری اوور میں 11 رنز درکار تھے تو ایسے میں نسیم شاہ نے فضل حق فاروقی کی ابتدائی دو گیندوں پر چھکے لگا کر قومی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔



آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے عمدہ بولنگ کروائی اور افغانستان کی ٹیم کو 20 اوورز میں 129 رنز تک محدود کر دیا۔پاکستان کے لئے دیکھنے میں بہت آسان حدف تھا لیکن افغانستان نے عمدہ بولنگ کروائی اور 130 رنز کا حدف بھی مشکل نظر آرہا تھا۔میچ آخری اوور تک اور آخری کھلاڑی تک چلا گیا لیکن نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو چھکے لگا کر پاکستان کو کامیابی حاصل کروائی اور افغانستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔




24Newspk: Naseem Shah, who gave Pakistan a memorable victory in the last over against Afghanistan in the Asia Cup 2022, has said that by now everyone must have forgotten that I am a bowler.


Talking during the post-match interview, he said that when he came to bat, he knew that he could hit sixes. Naseem Shah said that he tried and succeeded, he was sure that he would do it. He keeps practicing. Pakistani cricketer. said that this match will be memorable for him. It should be remembered that when the national team needed 11 runs in the last over, Naseem Shah hit the first two balls of Fazal Haq Farooqi for sixes and made the national team win. done



Let us tell you that Pakistan won the toss and decided to field first. Pakistan bowled well and restricted the Afghanistan team to 129 runs in 20 overs. It was a very easy target for Pakistan but Afghanistan played well. bowled and the target of 130 runs was also looking difficult. The match went to the last over and to the last man but Naseem Shah hit two sixes in the last over to give Pakistan victory and dash Afghanistan's hopes.

16 views0 comments
bottom of page