24newspk
”میرا 12 سالہ بیٹا سابق کپتان رمیز راجہ سے زیادہ کرکٹ کا شعور رکھتا ہے“کرکٹر محمد حفیظ نے کیوں کہا ؟

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر آلراؤنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرا بارہ سالہ بیٹا سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ سے زیادہ شعور رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پلان ہے کہ میں اگلے سال بھارت میں ورلڈ ٹی 20 کھیلوں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور سینئر آلراؤنڈر نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کمینٹیٹر رمیز راجہ کے بیان پر کہا کہ میرا بیٹا جو 12 سال کا ہے ان کو رمیز راجہ سے زیادہ شعور ہے،رمیز راجہ کو اہنے یوٹیوب چینل کی کامیابی کے لئے مرچ مصالحہ کی ضرورت ہوتی ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہر شخص کو اظہار رائے کا حق ہے اور میں رمیز راجہ کی بات ہے ان کی میں عزت کرتا ہوں اور انہوں نے جو پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دیے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ رمیز راجہ کے ریٹارئرمنٹ کے مشورے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میں خود کروں گا جب سمجھوں گا کہ میری ٖفٹنس اور پرفارمنس نہیں رہی تو خود چھوڑ دوں گا اور اس سے پہلے میرا متبادل آگیا تب بھی چھوڑ دوں گا۔محمد حفیظ نے کہا ہے میرا پلان ہے کہ میں اگلے سال 2021 میں بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنی پرفارمنس اور فٹنس برقرار رکھوں ،ملک اور ٹیم کے کام آسکا تو ضرور کھیلوں گا۔