• 24newspk

میری انگلینڈ کے بیٹسمن جیمز ونس سے بات ہوئی انہوں نے مجھے۔۔محمد عباس نے سارے راز کھول دیے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا ہے کہ برطانوی بلے باز جیمز وینس نے کہا ہے کہ انگلینڈ بورڈ نے دورہ پاکستان منسوخی کا فیصلہ خود لیا ہے اور اس کے بارے میں کھلاڑیوں سے نہیں پوچھا گیا۔


تفصیلات کے مطابق محمد عباس نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ‏ہوئے کہا ہے کہ انگلش بورڈ کے اس فیصلے سے بہت دھچکا پہنچا ہے۔ محمد عباس اس وقت کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں اور ہمپشائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ محمد عباس نے کہا میری جیمز وینس سے بات ہوئی انکا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کی طرف سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلا تھا اور پاکستان آکربہت خوشی ہوئ تھی۔ محمد عباس نے مزید کہا کہ ہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود یہ فیصلہ حیران کن ہے جس پر مایوسی ‏ہوئی۔

جب ہم اپنا 100 فیصد دیتے ہیں تو اسی طرح کے بدلے کی توقع رکھتے ہیں۔ برطانوی کھلاڑیوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کی منسوخی کے فیصلے پر ہمیں اندھیرے میں رکھا گیا تھا۔ ہمیں اس ‏سے متعلق کوئی علم نہیں تھا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے دورہ پاکستان کی منسوخی اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنی ‏ہوئی ہے۔ لیجنڈری کھلاڑیوں اور ماہرین کرکٹ نے مذکورہ دونوں ممالک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

54 views0 comments