top of page
  • Writer's picture24newspk

”میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کا سب سے خوبصورت تحفہ ہیں“ شاہد آفریدی


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) دنیائے کرکٹ کا بڑا نام پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی جو پوری دنیا میں اپنی جارح مزاج بیٹنگ اور اپنی عمدہ باؤلنگ کے ذریعے جانے جاتے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ پاک کا سب سے خوبسورت تحفہ ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بیٹیاں میری زندگی میں اللہ کی طرف سے سب سے خوبصورت تحفہ ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنی باقی بیٹیوں کے ساتھ اتنا وقت نہیں گزار سکا تھا جب وہ بڑی ہو رہی تھیں لیکن اب میں اپنی چھوٹی بیٹی عروہ کو بڑا ہوتے ہوئے دیکھنے کا وقت ہے اور یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے۔

شاہد خان آفریدی نے اپنی ننھی پری عروہ کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک میری بیٹی کو سلامت رکھے اور اس کے ساتھ ساتھ ان سب بچوں کی بھی حفاظت کرے جو آس پاس موجود ہیں ۔شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔شاہد آفریدی کو اللہ پاک نے پانچ بیٹیاں دی ہیں ۔

شاہد آفریدی نے پاکستان کے لئے 20 سال کرکٹ کھیلی ہے اور ان کا شمار دنیا کے مشہور کرکٹرز میں ہوتا ہے وہ پاکستان کے سب سے زیادہ مقبول ترین کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

شاہد آفریدی سے بوم بوم تک کا سفر


71 views0 comments
bottom of page