24newspk
میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا، شاہد آفریدی
Updated: Jan 4, 2022

کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کے کروڑوں مداح ہیں اور ابھی بھی ان کو گراؤنڈ میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں اور ان بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کے دیوانے ہیں انہوں نے اپنی بیٹنگ اور باؤلنگ سے پاکستان کو کئی میچ جتوائے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ مجھے بلائے گا۔انہوں نے یہ بات ایک تقریب میں کہی کہ میں میری ریٹائرمنٹ تب ہوگی جب اللہ پاک مجھے بلائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ حقوق العباد بہت اہم ہیں اور مجھے اللہ پاک پر بھروسہ ہے۔
شاہد آفریدی نے کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اکہا کہ پی سی بی کی طرف سے پاور ہٹنگ کوچ کےلیے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا، جب کوچنگ کےلیے رابطہ ہوگا تو ضرور بتاوں گا۔ شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے بارے میں کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل 7 میں کورونا کے حوالے سے پلان بنانا ہوگا،شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہر ٹیم اپنے اسکواڈ میں 20 سے 22 کھلاڑیوں کو رکھے تاکہ کورونا کی صورتحال میں دوسرا کھلاڑی تیار ہو۔ اور پی سی بی کے پاس بھی پلان بی ہونا ضروری ہے۔ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کروں گا، فرنچائز کے اونرندیم عمر کی خواہش پر ان کی ٹیم کیلئے کھیلوں گا۔سابق کپتان شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ سرفراز حمد کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا کپتان ہے، کوشش کروں گا اس کو حوصلہ دوں، انہوں نے سرفراز احمد کے بارے میں کہا کہ وہ دوران فیلڈ جذباتی ہو جاتا ہے، کوشش کروں گا کہ میدان میں اسے ٹھنڈا رکھوں اور سپورٹ کروں، سرفراز احمد بہت اچھا کھیلتا ہوا آرہا ہے