top of page
  • Writer's picture24newspk

میری غلطی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کی بدنامی ہوئی۔۔ عمر اکمل

Updated: Jul 10, 2021


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عمر اکمل نے اپنی غلطی کی قوم سے معافی مانگ لی۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں عمر اکمل شائقین اور بورڈ سے معافی مانگتے دکھائی دیتے ہیں۔عمر اکمل نے کہا کہ 2020 میں مجھ سے غلطی ہوئی کہ مجھے مشکوک افراد نے رابطہ کیا اور میں نے ٹائم رہتے اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ نہیں کی۔جس کی وجہ سے مجھ پر 12 مہنیے کی پابندی لگی اور میں مانتا ہوں کہ اس سے پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان ہوا ہے۔میں کرکٹ بورڈ سے اپنی فیملی سے اور کرکٹ شائقین سے معافی مانگتا ہوں۔ ویڈیو دیکھیں



عمر اکمل 2009 سے 2019 تک پاکستان کے لئے کھیلتے رہیں ہیں اس کے بعد ان پر 12 مہینے پابندی لگ گئی تھی جس کے بعد وہ ٹیم میں ابھی تک شامل نہیں ہو سکے۔عمر اکمل نے پاکستان کے لئے 16 ٹیسٹ میچ کھیلے اور 1003 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ون ڈے کیریئر میں 121 میچ کھیلے اور 3194 رنز بنائے جس میں 2 سنیچریاں اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ٹی 20 میں عمر اکمل نے 84 میچ کھیلے اور 1690 رنز بنائے جس میں 8 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔


49 views0 comments
bottom of page