24newspk
میری پہلی ترجیح قومی ٹیم کی جیت ہے اور میں ابھی سوچ بھی نہیں سکتا: حارث روف

اسلام آباد(کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا کہ قومی ٹیم کی جیت ان کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤکلر حارث رؤف نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری اولین ترجیح قومی ٹیم کی جیت ہے اور میں پر امید ہوں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیتیں گے ،کوشش ہے کہ اچھی پرفارمنس دوں اور قومی ٹیم کو جیتوانے میں اہم کردار ادا کروں اور ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔
حارث رؤف نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ نے ہمارے لئے بہتر اقدامات کیے اور بطور پروفیشنل کرکٹر یہ تمام چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔حارث رؤف نے باؤلنگ کوچ وقار یونس کے بارے میں کہا کہ ان کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔انہوں نے محمد عامر کے بارے میں کہا کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ ہے میرا تو ابھی کیریئر شروع ہوا ہے اس بارے میں ابھی سوچ بھی نہیں سکتا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا ،دوسرا ٹی 20 میچ 20 دسمبر اور تیسرا ٹی 20 میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔اس کے بعد 26 دسمبر کو پہلا ٹیسٹ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ 03 جنوری 2021 کو کھیلا جائے گا