24newspk
میرے انٹرویو کو غلط بیان کیا گیا ہے میں نے کسی فرد واحد کو زمہ دار نہیں ٹھرایا،شاہد آفریدی

ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آلراؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پچھلے دنوں غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیا تھا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس میچ میں ہم اگر سلو نہ کھیلتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا اور سابق کپتان مصباح الحق کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کھیلنے کا انداز ایسا ہے انہیں سیٹ ہونے میں وقت چاہیے ہوتا ہے لیکن اس میچ میں میرے سمیت سب نے درکار رن ریٹ کی اوسط سے بلے بازی نہیں کی۔
شاہد آفریدی کے اس بیان کو ایک نجی ٹی وی چینل نے مصباح الحق کے ساتھ جوڑ کر کہا کہ شاہد آفریدی نے 2011 ورلڈ کپ میں شکست کا زمہ دار مصباح الحق کو قرار دے دیا ۔اس کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کیا اور لکھا کہ بدقسمتی سے اس انٹرویو میں میرے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گیا۔ 2011 کی شکست ٹیم کی بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے ہوئی تھی۔ میرے سمیت بلے بازوں نے حدف کو تعاقب کرنے کا دباؤ برقرار نہیں رکھا۔ کسی فرد پر کوئی الزام نہیں!
واضح رہے کہ 2011 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھون شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔پاکستان کو بھارت نے 29 رنز سے شکست دی تھی۔اس ورلڈ میں پاکستان بہترین کھیلا تھا۔اور سب کو امید تھی کہ پاکستان یہ ورلڈ کپ جیت سکتا ہے۔پاکستانی بلے بازوں نے سلو کھیلا جس کی وجہ سے پاکستان میچ ہارا تھا۔مصباح الحق کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔