• 24newspk

میر حمزہ کراچی کنگز کے ہیرو بن گئے! کراچی کنگز کی ٹورنامنٹ میں پہلی جیت


لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے 26ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 22 رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل سیون میں پہلی کامیابی حاصل کی


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور ز میں 149 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔کراچی کنگز کی طرف سے بابر اعظم نے 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ لیوس جورجی 27،قاسم اکرم 26 اور روحیل نظیر 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان اور راشد خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


لاہور قلندرز آسان حدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 127 رنز بنا سکی۔لاہور قلندرز کی طرف سے محمد حفیظ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ ڈیوڈ ویسے 31 اور ہیری بروک 26 رنز بناسکے۔کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس جارڈن نے 2 وکٹیںحاصل کیں۔میر حمزہ کو بہترین بولنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔کراچی کنگز نے 9 میچوں میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

15 views0 comments