top of page
  • Writer's picture24newspk

مین آف دی سیریز امام الحق آئی سی سی رینکنگ میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر نمبر 2 بننے کے لئے تیار


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق جنہوں ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔امام الحق نے تین میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں پہلے میچ میں65, دوسرے میچ میں 72 جبکہ تیسرے میچ میں 62 رنز بنائے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کلین سوئیپ کی۔


اس دوران سیریز میں تین نصف سنچریاں بنانے والے پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز نے تین میچوں میں مجموعی طور پر 199 رنز بنائے۔امام الحق آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر 3 پر ہیں اور بدھ کو رینکنگ میں تبدیلی کے بعد امام الحق کا ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر نمبر 2 پر آنے کا امکان ہے۔اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اپنی نصف سنچری کے بعد امام نے ون ڈے میں لگاتار سات نصف سنچریاں بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔

تیسرے ون ڈے میچ میں شاداب خان کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نےو ویسٹ انڈیز کو 53 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز کے آخری ون ڈے میں 78 گیندوں پر 86 رنز بنائے۔نائب کپتان کو بلے اور گیند سے شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔


84 views0 comments
bottom of page