top of page
  • Writer's picture24newspk

میٹ ہینری پاکستانی کرکٹ شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کیلئے بے چین


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 17 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے،پہلے ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔راولپنڈی میں تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے،اس کے بعد ٹی 20 سیریز ؛اہور میں کھیلی جائے گی۔لاہور میں پانچ ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ پاکستان 19 سال بعد آئی ہے ،شائقین کرکٹ بہت خوش ہیں اور دونوں ٹیموں کو گراؤنڈ میں کھیلتے دیکھنے کے لئے بے چین ہیں ۔نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری پاکستانی شائقین کو سٹیڈیم میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ورچوئل پریس کانفرنس میں ہینری نے ایجبسٹن میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء میں پاکستان کیخلاف کھیلنے کی اپنی یادیں تازہ کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایجبسٹن میں پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ مقابلے میں پرجوش پاکستانی کرائوڈ کو دیکھا۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم بھی پاکستان کا دورہ کرے گی انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان دو ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔اس کے بعد دونوں ٹیمیں یو اے ای روانہ پو جائیں گے جہاں ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کریں گی۔پاکستان ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلے گا۔



63 views0 comments
bottom of page