• 24newspk

میچز کی سینچری ہو گئی لیکن کوہلی کی سینچری نہ آئی۔۔ ویرات کوہلی سینچری بنائے بغیر 100 میچز کھیل چکے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) تفصیلات کے مطابق جیسا کے آپ سب جانتے ہیں ویرات کوہلی 2-3 سال سے آؤٹ آف فارم نظر آرہے ہیں۔وہ تھوڑے بہت رنز تو بنا رہے ہیں لیکن سینچری بنانے میں ناکام ہیں انہوں نے اپنی آخری سینچری 2019 میں بنگلادیش کے خلاف بنائی تھی۔اس کے بعد سے کوہلی اب تک تمام فارمٹس میں 100 میچز کھیل چکے ہیں، 17 ٹیسٹ، 21 ون ڈے، 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل، اور 37 آئی پی ایل میچز۔۔ لیکن سینچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔



فینز کو بے صبری سے ان کی 71ویں سینچری کا انتظار ہے۔ آج آئی پی ایل کے میچ میں بھی ویرات کوہلی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویرات کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں انہوں نے اپنی محنت سے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے،ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں ون ڈے میچ سے کیا تھا اور اب تک وہ 260 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں جس میں12311 رنز بنائے اور 43 سنچریاں اسکور کیں اور 64 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کیریئر میں 101 میچ کھیلے اور 8043 رنز بنائے جس میں 27 سنچریاں اور 28 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی نے 97 ٹی 20 میچ کھیلے اور 3296 رنز بنائے اور کوئی سنچری سکور نہیں کی 30 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔


29 views0 comments