top of page
  • Writer's picture24newspk

میچ ختم نہ کرنے والی چیز بابر اعظم کی کلاس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، شاہد آفریدی کا بیان


کراچی(24 نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بابر اعظم نے میچ ختم کرنے والے کے طور پر اب تک خود کو ثابت نہیں کیا، میں چاہتا ہوں وہ میچ ختم کرنے والا بنے، میچ ختم نہ کرنے والی چیز بابر اعظم کی کلاس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔


ایک نجی چینل پر شاہد آفریدی بابر اعظم کے بارے میں بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ورلڈ کلاس بلے باز ہیں لیکن وہ ابھی میچ فنشر نہیں بن سکیں میں چاہتا ہوں کہ وہ میچ فنش کرنے والا بنے۔پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست پر بات کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ایک سائیڈ پر کھڑے ہو کر اپنے ساتھ دوسروں کو کھلا سکتے تھے۔سابق کپتان نے کہا کہ بابر اعظم اپنی اننگز کو بنانے میں وقت لیتا ہے۔


سابق کپتان شاہدخان آفریدی نے کہا کہ کوئی شک نہیں بابر پاکستان کی پہچان اور بہترین کھلاڑی ہے لیکن ایک بات جو اسے روکتی ہے کوہلی اور اے بھی ڈی ولیئرز والے رینک میں جانے سے وہ فنشنگ ہے۔

13 views0 comments
bottom of page