top of page
  • Writer's picture24newspk

میچ سے ایک رات پہلے محمد رضوان آئی سی یو میں داخل تھے۔۔ ڈاکٹرنے حیران کن حقائق بتا دیے



ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا ،آسٹریلیا کے ساتھ اتنے میچ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمدرضوان نے بیماری کے باوجود آسٹریلیا کے خلاف 67 رنز کی بہترین اننگز کھیلی بدقسمتی سے پاکستان میچ نہیں جیت سکا۔محمد رضوان نے بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ میں سو فیصد کارکردگی دکھائی۔

قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے حیران کن حقائق بتائے کہ میچ سے پہلے دو راتیں محمد رضوان آئی سی یو میں تھے ان کے سینے میں انفیکشن تھا اور انہوں نے بہرتین ریکوری کی اور میچ سے پہلے فٹ ہو گئے۔


قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مینٹور میتھیو ہیڈن نے بھی بتایا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میچ سے قبل وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان شدید بیماری میں مبتلا تھے۔ بیماری کے باعث محمد رضوان کو ہسپتال لے جایا گیا تھا۔انہوں نے محمد رضوان کو قومی ہیرو قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ محمد رضوان نہایت خوبصورتی سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔




30 views0 comments
bottom of page