24newspk
میچ کے اختتام پر سرفراز احمد نے محمد حفیظ کے لئے ایسا کام کیا کہ سب حیران رہ جائیں

کراچی(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کا آغاز ہو گیا ہے۔پہلے مرحلے میں ایونٹ ک میچ کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ۔کل کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
میچ کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے لاہور قلندرز کے بلے باز محمد حفیظ کے احترام میں ان کو آگے چلنے کا کہا ،اس سے پہلے سرفراز سب سے آگے جا رہے تھے پھر شاید ان کو احساس ہوا کہ سینئر کھلاڑی ہیں ان کو آگے چلنا چاہیے اور پھر سرفراز احمد نے رک کر محمد حفیظ کو آگے چلنے کا کہا اور خود ان کے پیچھے چلتے رہے۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بناسکی۔کوئٹہ کی طرف سے کرس گیل 68 اور کپتان سرفراز احمد نے 40 اور محمد نواز نے 33 رنز بنائے۔لاہور قلند ز کی طرف سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔لاہور قلندرز نے جواب میں 178 رنز کا حدف 18 ویں اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔لاہور قلندرز کی طرف سے فخر زمان 82 اور محمد حفیظ 73 رنز کے ساتھ ٹاٹ آؤٹ رہے۔فخر زمان کی اننگز میں 2 چھکے اور 8 چعکے شامل تھے۔محمد حفیظ نے دھواں دار بکے بازی کی انہوں نے 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔