top of page
  • Writer's picture24newspk

میچ کے دوران بابر کی طرف گیند کیوں پھینکی؟ محمد عامر وضاحتیں پیش کر نے لگے


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں شاندار اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،بلے باز باؤلرز کے چھکے چھڑانے کے لئے تیا ر ہوتے وہاں باؤلرز بھی وکٹیں اڑانے کے لئے تیار ہیں ،ایسا کچھ ہی پی ایس ایل 8 دیکھنے کو مل رہاہے۔باؤلرز اگر جارحانہ انداز نہ اپنائیں تو بلے باز ان کو چھکے چوکے مارتے ہیں۔پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ جس کو شائقین کرکٹ نے بہت پسند کیا اس کی وجہ درحقیقت شائقین کیلئے اس لیے بھی زیادہ دلچسپ تھا کہ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بابراعظم سے متعلق جو بیان دیا اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پچ پر ایک سخت مقابلے کے منظر کی توقع تھی جو کہ ہوا بھی لیکن اس موقع پر محمد عامر ڈگمگا گئے اور غصہ قابلیت پر حاوی ہو گیا، محمد عامر نے غصے میں بابراعظم کی طرف گیند پھینک کو وہ رویہ ا ن پرتنقید کی وجہ بنی، محمد عامر اب وہ وضاحتیں پیش کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔


کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے گئے میچ کے چھٹے اوور میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے محمد عامر کو چوکا مارا تو اگلی گیند پر بابر نے گیند کو روکا تو محمد عامر نے غصے میں گیند ان کی طرف پھینکی یہ انداز شائقین کرکٹ کو برا لگا۔ اس سے قبل وہ پشاور زلمی کے کپتان کو ٹیل اینڈرز جیسی اہمیت دینے کا بیان دے چکے تھے، گیند پھینکنے پر ان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔محمد عامر نے بابر اعظم سے ہونے والے رویے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ذاتی معاملہ نہیں تھا،میچ کی گرما گرمی میں ایسا ہوگیا،بہترین کارکردگی کیلیے بولرز میں جارحیت نظر آنا چاہیے،میں اس وقت دباؤ میں تھا،بہرحال یہی لیگ کی خوبصورتی ہے جو آپ کو بہتر ہونے میں مدد دیتی ہے۔

25 views0 comments
bottom of page