24newspk
میچ کے دوران تماشائی کی حسن علی سے بد تمیزی ، سٹیڈیم میں جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی

پاکپتن(24 نیوز پی کے)پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے ساتھ عارف والا میں میچ کے دوران مقامی لوگوں نے بدتمیزی کی جس کے بعد سٹیڈیم میں جھگڑا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے پی پی ایل میں حصہ لیا جس کے لیے وہ عارف والا میچ کھیلنے گئے۔ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے تماشائی کی جانب سے ان کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور جملے کسے گئے، انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے بیٹسمین کے کیچ چھوڑنے کا طعنہ بھی دیا گیا۔
اس بدتمیزی پرقومی کرکٹر حسن علی بھی سیخ پا ہو گئے جس کے بعد سٹیڈیم میں جھگڑا ہوا۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھگڑا بڑھنے پر سٹیڈیم میں ہجوم جما ہے اور اسٹار کرکٹر حسن علی بدتمیزی کرنے والے شخص کو مارنے کے لیے لپکتے ہیں ۔تاہم مینجمنٹ نےشائقین کے نامناسب سلوک پر ان کی خوب سرزنش کی اور ساتھی کھلاڑیوں نے حسن علی اور شائقین کے درمیان بیچ بچاو کروایا۔
Pakpattan (24 News PK) During the match in Arifwala with the fast bowler Hasan Ali of the Pakistan cricket team, local people misbehaved, after which a fight broke out in the stadium.
According to the details, the fast bowler of Pakistan cricket team Hasan Ali participated in PPL for which he went to play the match against Arif. While fielding during the match, he was booed and taunted by spectators, he was also taunted for dropping catches by Australia's batsmen in the T20 World Cup 2021 semi-final.
National cricketer Hasan Ali also got angry over this misbehavior, after which a fight broke out in the stadium. In the video clip, it can be seen that the stadium is crowded as the brawl escalates and star cricketer Hasan Ali rushes to hit the misbehaving person. And there was a fight between the fans.