top of page
  • Writer's picture24newspk

میں اس بندے کی انتہائی عزت اور تعریف کرتا ہوں! رضوان میرے لیے ایک رول ماڈل ہیں۔۔شاہین شاہ

کا محمد رضوان کے گلے لگانے کی ویڈیو پر ردعمل


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں ۔شاہین شاہ آفریدی کا محمد رضوان کے گلے لگانے کی ویڈیو پر رد عمل آگیا۔


قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے دوران بال پکڑ کر ملتان سلطان کے کپتان محمد رضوان کو رن آؤٹ کرنے کے لئے غصے سے ڈرایا جواب میں محمد رضوان نے انہیں گلے لگانے کا اشارہ کیا اور ان کے گلے لگانے کے اشارے نے ان کو مسکرانے پر مجبور کیا ۔ان دونوں کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ۔


شاہین شاہ آفریدی نے وائرل ویڈیو کے بارے میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اس بندے کی انتہائی عزت اور تعریف کرتا ہوں، محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں ہونا، یا حریف کے طور پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔ ‘لاہور قلندرز کے کپتان نے لکھا کہ ’محمد رضوان نے سب کے لیے شائستہ اور دوستانہ معیار قائم کیا ہے، بلاشبہ رضوان میرے لیے ایک ’رول ماڈل‘ ہیں۔‘



شاہین شا ہ کے اس رد عمل پر محمد رضوان نے بھی ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ "آپ، شاہین شاہ آفریدی، میرے بھائی آپ سے محبت کرتے ہیں۔ دنیا کے بہترین باؤلر کے خلاف کھیلنا ہمیشہ مزہ آتا ہے۔ آپ برسوں پاکستان کے لیے چمکتے رہیں، آمین



24 views0 comments
bottom of page