24newspk
میں اس پاکستانی بولر کے سامنے خود کو ایک معمولی بولرسمجھتا تھا، فاسٹ بولنگ میں اس کھلاڑی کا معیار
Updated: Jun 7, 2022
وسیم اکرم جتنا تھا۔۔شعیب اختر

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انٹرویو میں کہا کہ ’ بھارت کے اس دورہ پاکستان میں محمد آصف کے سامنے راہول ڈریوڈ کو کھیلنے میں مشکل پیش آرہی تھی۔
محمد آصف ایک جادوگر فاسٹ بولر تھے، محمد آصف کے سامنے خود کو میں ایک معمولی فاسٹ بولر محسوس کر رہا تھا۔‘شعیب اختر نے بتایا کہ 2006 کراچی ٹیسٹ میں محمد آصف نے ساتھی کھلاڑیوں کو پہلے ہی بتادیا تھا کہ وہ کس طرح وی وی ایس لکشمن کو آؤٹ کریں گے۔کراچی ٹیسٹ 2006 میں محمد آصف نے جیسا کہا ویسے ہی لکشمن کو آؤٹ کرکے دکھایا، محمد آصف نے ایک ہی طرح کی ڈیلیوری سے دونوں اننگز میں لکشمن کو آؤٹ کیا۔
00راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا کہ ’انتہائی دکھ ہوا جب محمد آصف نے خود کو میچ فکسنگ میں پھنسا کر تباہ کرلیا۔تفاسٹ بولنگ میں محمد آصف کا معیار وسیم اکرم جتنا تھا، اس معیار کے بولر دنیا میں دو ہی آئے ہیں ایک لیفٹ آرم وسیم اکرم اور دوسرا رائٹ آرم محمد آصف۔‘ محمد آصف نے پاکستان کے لئے 23 ٹیسٹ میچ کھیلے انہوں نے 106 وکٹیں حاصل کیں۔ون ڈے کیریئر میں 38 میچوں میں 48 وکٹیں حاصل کیں اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں محمد آصف نے 11 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد آ صف کو 2010 میں میچ فکسنگ کے الزام میں0 1 سال سزا ہوئی تھی جس کے بعد وہ ٹیم میں واپس نہیں آسکے۔
Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team fast bowler Shoaib Akhtar said in an interview that Rahul Dravid was having a hard time playing in front of Muhammad Asif in this tour of India.
Mohammad Asif was a magical fast bowler, in front of Mohammad Asif I felt like a mediocre fast bowler. ' S. Laxman will be dismissed. In Karachi Test 2006, as Muhammad Asif said, Lakshman was dismissed, Muhammad Asif dismissed Laxman in both innings with the same delivery.
Shoaib Akhtar, popularly known as Rawalpindi Express, said: “It was very sad when Mohammad Asif destroyed himself by getting involved in match-fixing. One is left arm Wasim Akram and the other is right arm Muhammad Asif.