• 24newspk

میں اس کرکٹ بورڈ میں آیا ہوں لیکن 3 سال تک مجھے کوئی پیسہ نہیں ملے گا۔۔رمیز راجہ


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) چئیرمیں پی سی بی رمیز راجہ نے گزشتہ روز کلب کرکٹ کے صدور سے ملاقات کی اور اُن سے خطاب کیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ تین سال کی مدت میں پی سی بی سے ایک پیسہ نہیں لونگا۔عزت پیسے سے بڑھ کر ہونی چاہیے۔ اپنا کیریئر چھوڑ کر پی سی بی کو ٹھیک کرنے آیا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری تمام تر توجہ پاکستان کرکٹ کی سربلندی پر ہے۔ میں پاکستان کرکٹ کو بہت اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کو اس قدر مضبوط بناؤں گا کہ دیگر غیر ملکی ٹیمیں ہم سے سیریز کھیلنے ہمارے گھر پاکستان آئیں گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے پاس 2008 ماڈل کی گاڑی ہے۔ مجھے اس پر کوئی افسوس نہیں کہ میرے پاس بڑا گھر یا فینسی کار یا پیسے نہیں ہیں۔ کئی بار ، آپ کو عزت کے لیے اننگز کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔رمیز راجہ 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے ہیں ۔رمیز راجہ نے 1984 سے 1997 تک پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔رمیز راجہ نے 57 ٹیسٹ میچ کھیل کر 2833 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ون ڈے کیریئر میں رمیز راجہ نے 1998 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔رمیز راجہ نے 1998 میچز میں 5841 رنز بنائے جس میں 9 سنچریاں 31 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔



48 views0 comments