top of page
  • Writer's picture24newspk

”میں انگلینڈ کیخلاف سیریز میں سنچری بنانا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔بابر اعظم نے بڑی بات کہہ دی


ساﺅتھمپٹن (کرکٹ نیوز پی کے ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ضتم ہو گئی ہے،انگلینڈ نے سیریز 0-1 سے جیت لی ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمان تین ٹیسٹ میچ کھلیے گئے جن میں ایک انگلینڈ نے جیتا اور دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کرنا چا ہتا تھا لیکن بڑا اسکور نہ کرنے پر مایوسی ہوئی ۔میری کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کے لئے اچھا کھیلوں اور اپمی اننگز کو بڑی اننگز میں تبدیل کروں۔بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سنچری اسکور کرنے کو اپنے مقاصد میں سے ایک رکھا ہے۔

بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ان کی پوری کوشش ہے ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں اپپنی پہلی سنچری اسکور کروں ، ٹیسٹ سیریز میں جو غلطیاں ہوئی ہیں ان سے سیکھوں اور آئندہ سیریز میں ان غلطیوں پر قابو پا سکوں ۔

بابراعظم نے نوجوان بلے باز حیدر علی اور آلراأنڈر شاداب خان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائی ہے حید علی کو بطور اوپنر کھلانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔شاداب خان نے پی ایس ایل میں عمدہ بلے بازی کی تھی ان کو بیٹنگ آرڈر کو مضبوط کرنے کے لئے ان کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔


40 views0 comments
bottom of page