top of page
  • Writer's picture24newspk

میں بھارتی دھمکیوں سے نہیں ڈرتا! کشمیر پریمئر لیگ ضرور کھیلوں گا! ہرشل گبز نے بھارت کو منہ توڑ جواب


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے) کمشمیر پریمیر لیگ کا آغاز اگلے مہینے سے ہونے جا رہا ہے اور ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نامور کھلاڑی بھی شرکت کرنے جا رہے ہیں ایسے میں بھارت ہمیشہ کی طرح لیگ کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کرنے سے روک رہا ہے اور شرکت کی صورت میں بھارت میں کسی بھی ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکتے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ساﺅتھ افریقہ کے معروف کھلاڑی ہرشل گبز کشمیر پریمیئر لیگ میں شرکت سے متعلق بھارتی بورڈ کی دھمکیوں کے خلاف ڈٹ گئے اور ان کی جانب سے بھارتی دباوخاطرمیں نہ لاتے ہوئے کے پی ایل میں شرکت کافیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ ہر شل گبز نے لیگ میں شرکت سے متعلق کے پی ایل کوآگاہ کردیا ہے ، اس ضمن میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی دباواوردھمکیوں سے نہیں ڈرتا، کشمیرپریمیئرلیگ میں ہرصورت شرکت کروں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹو ئٹر پر جاری بیان میں ہرشل گبز کا کہناتھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ مجھے دھمکی دے رہا ہے، بی سی سی آئی غیر ضروری طور پرپاکستان کے ساتھ اپنا سیاسی ایجنڈا بیچ میں لارہا ہے۔ہرشل گبز کا کہنا تھاکہ مجھے کے پی ایل ٹی ٹوئنٹی میں کھیلنے سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دھمکی دی جارہی ہے کہ بھارت میں انٹری کی اجازت نہیں دی جائےگی۔



35 views0 comments
bottom of page