24newspk
میں بھی بابر اعظم کی طرح۔۔۔۔امام الحق بھی کھل کر بول پڑے

ویب ڈیسک(کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے اوپنر بلے باز امام الحق بھی بابر اعظم کی طرح تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں ۔امام الحق کو ٹیسٹ سیریز میں نظر انداز کیا گیا جس پر انہوں بیان دیا کہ میں بابر اعظم کی طرح تینوں فارمیٹس میں پاکستان کیے لئے کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں ۔
امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز اور دورہ انگلینڈ کے لیے اپنی فٹنس کو کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔انہوں نے مقامی جم کے ٹرینر کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور فٹنس اور اپنا اسٹیمنا پر توجہ دے رہے ہیں ۔امام الحق جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد پاکستان واپس آگئے تھے اور ان کو زمبابوے کے خلاف ٹی 20 اور ٹیسٹ اسکواڈ کا نہیں بنایا گیا۔ امام الحق اب تک پاکستان کے لئے گیارہ ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ امام الحق نے دسمبر 2019 کے بعد ٹیسٹ اور ٹی 20 میں واپسی کے منتظر ہیں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ محمدیوسف کی رہنمائی میں خامیوں کو دور کررہےہیں۔ ۔