24newspk
میں حیران ہوں گا اگر یہ بڑا کھلاڑی نہ بنا تو، مصباح الحق کا عبداللہ شفیق کے بارے بیان

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کے نوجوان کھلاڑی جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دو نوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کر کے سب کی توجہ اپنی طرف متوجہ کروائی اور سوشل میڈیا پر چھا گئے ۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بھی انٹرویو میں کہا کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ عبد اللہ شفیق کی جو پاکستان ٹیم کے ساتھ سیر تھی وہ اس کے لئے بڑی نعمت تھی۔
اس کا پوٹینشل تھا اس نے ثابت کیا اس نے فرسٹ کلاس کے ڈیبیو پر 100 کردیا، ٹی ٹوئنٹی کے ڈیبو پر بھی 100 کر دیا۔ مصباح الحق نے بتایا کہ عبداللہ شفیق پر یونس خان نے بہت محنت کی ہے ان کو جب نیوزی لینڈ کے دورہ پر لے گئے تو وہ نروس ہو گئے تھے ۔
سپن پر بھی انہوں نے اس پر بہت کام کیا اب جب یہ کھیلے گا تو فیل نہ ہو باقی اس میں ہر چیز ہے مجھے لگتا ہے کہ اب وہ ریڈی ہے اگر وہ پاکستان کے لئے اچھا نہیں کرے گا تو مجھے بہت حیرانگی ہو گی۔ میری دعا ہے وہ پاکستان کے لئے اچھا کرے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ عبداللہ شفیق نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 52 رنز اور دوسری اننگز میں 73 رنز بنائے انہوں نے اپنی دونوں اننگز میں دلچسپ شارٹس کھیلے۔پاکستان نے بنگلا دیش کو دونوں ٹیسٹ میچوں میں شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی