• 24newspk

میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ۔۔ محمد رضوان لڑکیوں کے ساتھ تصویر کیوں نہیں بنواتے؟

جواب آپ کا دل جیت لے گا، ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے ) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائی اور بھارت کے خلاف کپتان بابر اعظم کے ساتھ مل 151 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بنائی اور 10 وکٹوں سے میچ جیتا اس میچ کے بعد محمد رضوان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔محمد رضوان نے اپنی محنت سے قومی ٹیم میں ایک مقام بنایا بلکہ ان کو پی ایس ایل کی فرنچائنز ملتان سلطا ن کا کپتان بنا یا گیا اور اس سال بھی وہ کپتان ہیں ان کی قیادت میں ملطان سلطان پہلی دفعہ 2021 میں پی ایس ایل کا چیمپئن بنا تھا۔



محمد رضوان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ ا خود کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ کسی ماں ، بہن کے ساتھ اپنی تصویر بنوائیں۔ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں اور ان کا معیار بہت اعلیٰ ہے، وہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتے کہ جب کوئی ماں یا بہن ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو وہ ان کے ساتھ تصویر بنوائیں۔



محمد رضوان 2021 میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں ،محمد رضوان نے اب تک 55 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے اور 44 اننگز میں انہوں نے 1639 رنز بنائے جس میں ایک سنچری اور 13 نصف سنچریاں شامل ہیں ان کی رنز بنانے کی اوسط 51.22 ہے۔



39 views0 comments