top of page
  • Writer's picture24newspk

میں شاہین شاہ کو مشورہ دوں گا کہ وہ ۔۔۔۔!وقار یونس نے شاہین شاہین شاہ آفریدی کو بہترین مشورہ دے دیا


سڈنی (کرکٹ نیوز پی کے ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان کی باؤلنگ کا مستقبل محفوظ ہے ہمارے پاس نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہین شاہ کی صورت میں ہمارے اچھے باؤلرز موجود ہیں ،محمد عباس کی صورت میں ایک بہترین باؤلر موجود ہیں ان کے علاوہ محمد موسیٰ کی صورت میں بھی ایک اچھے کھلاڑی موجود ہیں ۔


سابق کپتان اور قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے مزید کہا کہ میں آئی سی سی سے درخواست کروں کا پلیز پوری دنیا میں ا کھیلے جانے والے کرکٹ میچ میں یک ہی برانڈ کی گیند استعمال کی جائے ،وقار یونس نے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ ان کو انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنی چاہیے اس سے ان کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

آپ کو واضح کر دیں کہ پاکستان کا دورہ انگلینڈ اختتام پذیر ہو گیا ہے دورے میں تین ٹیسٹ میچ کھیلے گئے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گئے ۔انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی تھی باقی دو ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گئے تھے،اس کے بعد تین ٹی 20 میچ کھیلے گئے سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ایک ٹی 20 میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

59 views0 comments
bottom of page