24newspk
میں صرف پاکستان کے لئے کھیلوں گا۔۔ قومی کرکٹر نےامریکہ کے لئے کرکٹ کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نے امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی آفر ٹھکرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز کرکٹر صہیب مقصود نے امریکا میں کرکٹ کھیلنے کی شاندار آفر ٹھکرا دی اور پاکستان کے لیے کھیلنے کو ترجیح دی۔ذرائع کے مطابق صہیب مقصود کو امریکا میں کھیلنے کے لیے سالانہ سات لاکھ ڈالر، گھر اور گاڑی کی پیشکش کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اپنا ملک نہیں چھوڑ سکتا۔ پاکستان میں اپنی فیملی کے ساتھ رہنا میری پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ میں کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کی وجہ سے ورلڈ کپ میں ان کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا تھا۔صہیب مقصود نے قومی ٹیم سے باہر ہونے پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ جس لمحے ہم احساس کرلیں کہ جو ہوتا ہے اللہ کی رضا سے ہوتا ہے تو اسی وقت پریشانیاں غائب ہونا شروع ہوجاتی ہیں۔صہیب مقصود نے پانے انٹرینیشنل کیریئر کا آغاز 2013 میں کیا تھا اب تک وہ پاکستان کے لئے 29 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں انہوں نے ون ڈے کیریئر میں 781 رنز بنائے جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ صہیب مقصود نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 26 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے انہوں نے ٹی 20 میں 273 رنز بنائے ان کا سب زیادہ اسکور 37 ہے۔