• 24newspk

میں نے انضمام، میانداد، وسیم، وقار، یوسف ،یونس سب کے ساتھ کھیلا ہے، بابراعظم ان سب سے بہتر کھلاڑی ہے

Updated: Apr 14


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جن کی بہترین بلے بازی کی پوری دنیا دیوانی ہے،بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ مین پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔بابر اعظم نے آئی سی سی پلیئر آف دی ایئر بھی جیتا۔ابھی بھی وہ نمبر ون بلے باز ہیں ۔بابر اعظم کے بارے میں سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ وہ اس دور کے بریڈ مین اور لارا قرار دیا ہے۔ سابق کپتان نے بابر اعظم کو لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد ،انضمام الحق اور دیگر عظیم کھلاڑیوں سے بہتر سمجھتے ہیں ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ میں نے 2019 میں دوبارہ ٹویٹ کیا تھا،ہم انگلینڈ کے دورے پر تھے ۔اس میں میں نے جاوید میانداد، وسیم اکرم ، وقاریونس ، انضمام الحق ،محمد یوسف، یونس خان، ثقلین کے ساتھ میں نے ان سب کا نام لکھا تھا،لیکن وہ ان سب سے آگے ہے۔ میں بہت پہلے کی بات کر رہا ہوں۔،س کے بعد سے بابر واضح طور پر ایک بڑا کھلاڑی بن گیا ہے۔

راشد لطیف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ ان کی رائے میں سعید انور ہی صرف بابر اعظم سے بہتر بلے باز تھے ،ان کو میں قریب سے دیکھا ہے وہ بلا شبہ ایک کرشماتی کھلاڑی تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعید انور پاکستان میں پیدا ہوئے اب تک کے سب سے بہترین بلے باز ہیں۔میجھ پر بھروسہ کریں کہ وہ بہت مشکل ٹریننگ کرتا تھا ،لہذا،زمانے کا موازنہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے میچز کھیلے ہیں اور 13 سال تک بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 194 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ وہ دنیا کا اب تک کا سب سے زیادہ اسٹائلش پلیئر ہیں ۔اپنے ڈیبیو کے بعد سے، بابر نے پاکستان کے لیے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2,851 رنز، 86 ون ڈے میچوں میں 4,261 رنز اور 74 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 2,686 رنز بنائے ہیں۔

پچھلے ہفتے کے شروع میں،راشد لطیف نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ بابر اعظم، ویرات کوہلی، اور لکڑی کے 9 ٹکڑوں کے ساتھ ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں

28 views0 comments