top of page
  • Writer's picture24newspk

میں نے انوشکا شرما کو خبردار کیا کہ ویرات کوہلی بہت بڑی غلطی کرنے جا رہا ہے۔۔ شعیب اختر


ویب ڈیسک ( 24 نیوز پی کے )پأاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر اپنے بیانات سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں پچھلے دنوں بھی انہوں نے قومی ٹیم کی کارکردگی اور کھلاڑیوں پر بات کی تھی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بڑی بحث چلتی رہی،اب شعیب اختر نے ایک نیا بیان دے دیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ میں نے انوشکا شرما کو کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے ویرات کپتانی لے کر بہت بڑی غلطی کر رہا ہے۔مجھے لگتا تھا کہ ویرات پر بہت پریشر آجائے گا اور ان کی بیٹنگ بھی نیچے آجائے گی انہون نے انڈین ٹیم ک کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے ویرات کوہلی نے کپتان بن کر اپنا کام بہت اچھے سے کیا ہے۔

۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ویرات کوہلی نے کپتانی کا چیلنج بہت اچھی طرح لیا اور اس نے اپنے فاسٹ بولرز کو بھی بہت سپورٹ کیا۔شعیب اختر نے 1997 سے 2011 تک پاکستان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی اور اپنے کیریئر میں وہ مخالف بلے بازوں کی نیندیں حرام کر دی تھی۔دنیا کے بڑے بڑے بلے باز ان کی باؤلنگ کا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے۔


38 views0 comments
bottom of page