• 24newspk

میں نے اپنا پرسنل اسسٹنٹ کوچ رکھا ہوا ہے اس نے مجھے مشورہ دیا جس کی وجہ سے ہم میچ جیتے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے پلے آف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ،پشاور زلمی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔


میچ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میچ ان کے ذاتی اسٹنٹ کوچ کے مشورے سے جیتے۔شاداب خان نے اپنی ٹیم کے اوپنر بلے باز ایلکس ہیلز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایلکس ہیلز دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں اور انہوں نے دنیا بھر میں پرفارم کیا ہے،ان کی پرفارمنس سے ہمارے لڑکوں نے بہت سیکھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ آج لاہور قلندرز کے ساتھ میچ کھیلے گا جو آج میچ جیتے گی وہ فائنل میں ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلے گی۔ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

42 views0 comments