24newspk
میں نے شاہین کو لاہور قلندز کی کپتانی لینے سے منع کیا تھا لیکن اس نے میری بات نہ مانی، شاہد آفریدی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکت ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے منع کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سپر سٹار سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے منع کیا تھا۔نجی ٹی وی چینل پر بیان دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے منع کیا تھا تا کہ وہ اپنی بولنگ پر فوکس کر سکے۔مگر وہ بھی آفریدی ہے اس نے میری بات نہ مانی۔ لیکن میں خوش ہوں اس نے کپتانی کی آفر اور ذمہ داری قبول کی میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھے غلط ثابت کرے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے شاہین آفریدی کو کپتان بنا دیا ہے اور وہ پی ایس ایل 7 میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔شاہین شاہ آ فریدی نے پاکستان کے لئے 21 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور 86 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ،ون ڈے انٹرنیشنل میں 28 میچوں میں 53 وکٹیں حاصل کیں ہیں ،شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 39 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔