24newspk
’میں نے شروع میں اچھا نہیں کھیلا ‘ کراچی کنگز کے خلاف سنچری بنانے والے محمد رضوان کا بیان

ملتان (24 نیوز پی کے) پاکستان سپر لیگ سیزن ایٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔پی ایس ایل ایٹ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار اننگز کھیلی اور پی ایس ایل ایٹ کی پہلی سنچری اسکور کی ۔انہوں نے کراچی کنگز کے باؤلرز کی جم کے دھلائی کی۔محمد رضوان نے 64 گیندوں پر 110 رنز بنائے ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 10 چوکے شامل ہیں۔
میچ جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ملتان کے کراوڈ کی جانب سے بہت سپورٹ ملی جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، اپنی سنچری کے حوالے سے محمد رضوان نے کہا کہ میں اننگز کے شروع میں اتنا اچھا نہیں کھیلا ، کراچی کنگز کے دو تجربہ کار باولرز عمران طاہر اور شعیب ملک نے مشکل میں ڈالا لیکن پھر اللہ نے مدد کی اور بعد میں میری پرفارمنس بہتر ہوگئی۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کے تمام باولرز نے ٹورنا منٹ میں اب تک اچھی باولنگ کی ہے ،اس جیت کا کریڈٹ سب باولرز کو جا تا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیت کا یہ موومینٹم لے کر اگلے میچز بھی مثبت انداز میں کھیلیں گے ۔