• 24newspk

میں نے صبر کیا اور الحمداللہ مجھے اس کا صلہ ملا،نعمان علی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے اور آج آخری دن کا کھیل ہوگا،ابھی تک کی صورتحال کے مطابق آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں چوتھے روز کے اختتام تک 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 449 رنز بنائے ہیں اور ابھی بھی پاکستان کو 27 رنز کی برتری حاصل ہے۔


پہلے ٹیسٹ میچ ڈرا ہونے کے چانسز ہیں ،پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ اور پاکستان کی سلو بیٹنگ پر بڑی تنقید ہوئی ۔پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ 24 سال پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے لیکن اگر اسی طرح پچز بنیں گی اور سلو رن ریٹ کے ساتھ کھیلیں گے تو پاکستان کا یہ خواب ہی رہ جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف بہترین بولنگ کروانے والے نعمان علی 4 وکٹیں حاصل کیں ہیں اور وہ پاکستان کی طرف سے کامیاب بولر ہیں ،انعمان علی کو بھی پچ سے شکایت ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں کوالٹی لائن اپ کے خلاف صبر بہت ضروری ہے .وکٹ سلوتھی اور گیند زیادہ ٹرن نہیں ہو رہی تھی میں نے وکٹ پر کھردری پچ استعمال کرنے کی کوشش کی اور الحمدللہ مجھے اس کا صلہ ملا ۔

36 views0 comments